تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

’دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں میں ایچ آئی ٹی کا کردار قابل تحسین ہے‘

راولپنڈی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں کے حوالے سے ایچ آئی ٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا استقبال چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو ایچ آئی ٹی کی استعداد کار، ریسرچ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے مختلف فیکٹریوں کا دورہ اور جاری منصوبوں کا مشاہدہ بھی کیا، عارف علوی نے فوجی گاڑیوں، ٹینک اور بلٹ پروفنگ کے عمل کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ فوجی گاڑیوں، مختلف نظام میں خود انحصاری کے لیے ایچ آئی ٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں، عارف علوی نے مزید کہا کہ دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں سے متعلق ایچ آئی ٹی کا کردار قابل تعریف ہے۔

Comments

- Advertisement -