اسلام آباد : صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ان کی بیٹی کے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے نکاح پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے کراچی میں ہوا تھا جس میں قومی کرکٹرز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں۔
نکاح پر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا خط ٹوئٹر پر چیئر کیا ہے جس میں وزیر اعظم نے نکاخ میں شرکت نہ کرنے کہ وجہ بتائی ہے۔
Truly appreciate your kind words @CMShehbaz for my daughter and her significant other as they enter this new fold of their life. Do remember us in your prayers pic.twitter.com/DM3SKxbTyy
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 4, 2023
وزیر اعظم نے 27 جنوری کو شاہد آفریدی کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ کچھ مصروفیات کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہونگے، تاہم انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب صدر عارف علوی نے بھی شاہد آفریدی کو بیٹی انشا کے شاہین کے ساتھ نکاح کی مبارکباد دی گئی۔
Congratulations @iShaheenAfridi on your nikah to Ansha daughter of @SAfridiOfficial May you have a very long and happy married life, actually forever. Ameenhttps://t.co/4N7PARdxcL
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 3, 2023
صدر عارف علوی کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی آپ کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح کی بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ آپ دونوں مرتے دم تک طویل اور خوشحال ازدواجی زندگی گزاریں، آمین۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صدر عارف علوی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا گرمجوشی کے ساتھ نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ صدر صاحب۔
Thank you for your warm wishes Mr. President. https://t.co/548O1ulvY0
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 4, 2023