منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

صدر مملکت عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدرڈاکٹرعارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج شام4بجےہوگا ، مشترکہ اجلاس سے صدرڈاکٹرعارف علوی خطاب کریں گے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔

چاروں گورنرز،وزرائے اعلیٰ، صدر اور وزیراعظم آزادکشمیر سمیت گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو مدعو کیا گیا ہے ،وزیراعظم کےمعاونین خصوصی چیف جسٹس، آڈیٹر جنرل، چیف الیکشن کمشنرودیگراداروں کے سربراہان کو بھی شرکت کیلئے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں شرکت کیلئے مسلح افواج کےسربراہان اور غیرملکی سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اس سلسلے میں اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں صدر کے خطاب، قانون سازی ،نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر پر گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ 13ستمبرکوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ، مشترکہ اجلاس سےصدرمملکت علوی خطاب کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تیسرےپارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود کےمتعدد بلز منظور کئےگئے ، بجٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی، قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے ، کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں