منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

"اعلیٰ عدلیہ مراد سعید کے خط کا نوٹس لے، ورنہ دیر ہوجائے گی”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ مراد سعید کے خط کا نوٹس لیا جائے اس سے قبل دیر ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس سےاپیل کررہا ہوں کہ مراد سعید کے خط کےمواد کا نوٹس لیں۔

انہوں نے لکھا کہ ارشد شریف کی جان کو لاحق خطرات کےبارےمیں بھی صدرکوخط لکھا گیا تھا،ارشد شریف کےخط بھیجنےکےباوجود ان کیساتھ کیاہوا؟ چیف جسٹس سےدرخواست کرونگا کہ نوٹس لیں اس سےپہلےکہ دیرہوجائے۔

عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری معززعدلیہ کی عدم مداخلت کے باعث پہلے ہی سینیٹر اعظم سواتی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متعدد بار جان سے ماردینے کی دھمکی دی جاچکی

واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اگست سے اب تک کئی بار مجھے جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی گئی، بھیس بدل کر مشکوک افراد میرے تعاقب میں رہے لیکن اللہ نےحفاظت کی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کے بعد میں نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دی مگر درج نہ کیا گیا، ان کا جواب سادہ سا تھا کہ احکامات ہیں اور کچھ نہیں کر سکتے، حکومتی مشینری انکی معاونت کرتی نظر آرہی ہے جو جان کے درپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں