اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لے کر آتے ہیں، ان کی بیوی، بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں؟ عورت سے بیزاری اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات میں پاکستان کا نمبر بہت نیچے ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لے کر آتے ہیں، ان کی بیوی، بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں۔ ان کے اپنے اداروں میں انہیں محفوظ ماحول مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی بی خدیجہ بھی ایک کاروباری خاتون تھیں، عورت سے بیزاری اور صنفی تعصب کا کلچر اسلامی نہیں ہے۔
صنفی مساوات میں پاکستان کا نمبر بہت نیچے ہے۔ تمام کاروباری گھرانے اپنے بیٹوں کو آگے لے کر آتے ہیں ان کی بیوی بیٹیاں اور بہوئیں کہاں ہیں؟ ان کے اپنے اداروں میں انہیں محفوظ ماحول مل سکتا ہے۔ بی بی خدیجہ بھی ایک کاروباری خاتون تھیں۔ یہ عورت سے بیزاری کا کلچر Misogyny اسلامی نہیں ہے https://t.co/dvHwjfgb0u
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 24, 2022