پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

انتخابات کی تاریخ کیلیے صدر مملکت کی چیف الیکشن کمیشنر کو ملاقات کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کیلیے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔

صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں چیف الیکشن کمیشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت دی گئی ہے تاکہ اس میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جا سکے.

عارف علوی نے خط میں لکھا کہ 9 اگست کو سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی، صدر آرٹیکل 48 فائیو کے تحت اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا پابند ہے۔

- Advertisement -

انتخابات کی تاریخ کیلیے صدر مملکت کی چیف الیکشن کمیشنر کو ملاقات کی دعوت

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلیے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کر دیا اور اس سلسلے میں ملاقات کیلیے دعوت نامے بھی بھجوا دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شہباز شریف، آصف علی زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کو خط لکھے گئے۔

انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق شہباز شریف کو 25 اگست جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فضل الرحمان کو مشاورت کیلیے کل بلا لیا گیا۔ آصف علی زرداری کو 29 اگست کی دعوت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں