تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کودرپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ صدرمملکت نے فیصلہ ملک کودرپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا،آصف زرداری کےفیصلے کا مقصد دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

گذشتہ روز صدر مملکت آصف زرداری کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی تھی ، مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا ، جس کے بعد صدرمملکت آصف زرداری نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔

خیال رہے آصف علی زرداری نے 14ویں صدرِ پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر سے حلف لیا تھا۔

آصف علی زرداری کُل 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

Comments

- Advertisement -