منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

لزبن : صدر مملکت آصف زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات میں پرنس کریم آغاخان کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں صدر مملکت آصف زرداری کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات ہوئی۔

جس میں صدر نے پرنس کریم آغاخان کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قوم سچےاورعظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، پرنس آغاخان کےانتقال سے ذاتی تعلق تھا، اِنتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔

صدر زرداری نے پرنس کریم آغاخان کےپاکستان کی سماجی اورمعاشی ترقی میں کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ دور اندیش قیادت نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا، چین کےسرکاری دورےکےدوران پرنس کریم آغاخان کے انتقال کی خبرملی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسان دوستی کیلئےزندگی بھرکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انسانیت کیلئے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ امیدہےپرنس رحیم الحسینی اپنے والد کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں