منگل, جون 9, 2026
اشتہار

صدر اردوان نے عوام سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے تباہ کن زلزلوں کے بعد ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع کرنے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان زلزلے سے متاثرہ علاقے ادیامان پہنچ گئے جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سخت موسمی حالات کی وجہ سے ادمایان میں ریسکیو آپریشن بروقت شروع نہیں کر سکے جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ اپنی ملت سے وعدہ کرتا ہوں کہ ایک سال کے اندر اندر زلزلے کے زخموں پر مرھم رکھیں گے اور متاثرین کو بہترین اور پہلے سے اچھی رہائش فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ادمایان میں 50 ہزار مکانات تعمیر کریں گے ہر منہدم عمارت کی جگہ نئی خوبصورت اور محفوظ عمارت تعمیر کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں