تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صدر اردوان نے تُرک ویکسین کا نام تبدیل کر دیا

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کا نام تبدیل کر کے ‏ترکوویک رکھ دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کا نام ایرکوف – وی اے سی کو تبدیل ‏کر کے ترکوویک رکھ دیا گیا ہے۔

نام کی تبدیلی ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس وقت خود کی جب انہوں نے ویکسین کے ‏تیسرے مرحلے کے ٹرائلز میں آن لائن شرکت کر کے تجزیہ کیا۔

ابتدائی دو ٹرائلز کامیابی سے مکمل کرنے والی ترکوویک ویکسین اب جانچ کے آخری مرحلے میں ‏ہے جس کا آغاز ہو چکا ہے اور اب تک ہزاروں افراد رضاکارانہ طور پر ان ٹرائلز میں شمولیت کے ‏لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

ترک صدر نے نے کہا کہ ترکی کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے اپنی ویکسین بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے لیے اپنی ویکسین کا ہونا نہایت اہم ہے ملک اور قوم کو کورونا وبا کے ‏نقصانات سے بچانے کے لیے جتنا جلد ممکن ہو سکے، ترکو ویکسین کا مارکیٹ میں آنا ضروری ہے۔ ‏اسی سے عوام کو وبا اور مشکلات سے بچایا جا سکے گا۔

ترکوویک ویکسین کے استعمال کا آغاز انقرہ سٹی اسپتال سے کیا گیا ہے اور اس کا دائرہ کار وسیع ‏کیا جائے گا۔یہ ویکسین قیصری ایرجیس یونیورسٹی اور وزارت صحت کے تعاون سے تیار کی گئی ‏ہے۔

Comments

- Advertisement -