اشتہار

بھارت: صدارتی محل عوام کے لیے کھول دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے صدارتی محل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا، اب عوام ہفتے کے چار دن 50 روپے فیس ادا کر کے صدارتی محل کی سیر کرسکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راشٹر پتی بھون (ایوانِ صدارت) کی جانب سے بدھ یعنی 22 نومبر کو اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اب کوئی بھی شہری یا غیر ملکی صدارتی ہاؤس کا دورہ کرسکے گا۔

ایوانِ صدر میں سیر کے لیے جانے والے افراد کو شناختی کارڈ جبکہ غیر ملکیوں کو اپنا پاسپورٹ ظاہر کرنا ہوگا، صدارتی محل عوام کے لیے ہفتے کے چار روز جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جائے گا تاہم سرکاری تعطیلات میں اس کو بند رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

انتظامیہ کی جانب سے آن لائن ٹکٹ بک کرنےکی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عوام گیٹ نمبر 2، گیٹ نمبر 37 اور 38 سے صدارتی محل میں داخل ہوسکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عوام مین بلڈنگ کے علاوہ صدارتی کمروں اور دیگر ہالز کے ساتھ لائبریری اور ڈرائنگ روم سمیت باغیچے میں بھی جاسکیں گے جبکہ صدارتی محل کی اہمیت سے متعلق تمام تر معلومات بورڈ پر نصب کی جائیں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں