اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری پر لاہور بار بھی بول اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر راؤ سمیع نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں حکومت کے اقدامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور بار کے صدر راؤ سمیع نے ملکی سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کررہی ہے، گھروں پر چھاپے مارے اور خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

راؤ سمیع نے کہا کہ پولیس وکلا کو گرفتار نہ کرے، ہم حق اور سچ کی آواز بنے ہوئے ہیں، تاریخ رہی ہے کہ بار ہمیشہ اپوزیشن لیڈر کو دعوت دیتی ہے، ہم نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر دعوت دی۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، پولیس باز نہ آئی تو اپنے حقوق کا تحفظ کرنا آتا ہے، لانگ مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار نے بھی ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں ہر شہری کاحق ہے، حکومت کسی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے اور کسی سیاسی جماعت کو بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں، سپریم کورٹ بار کا دوٹوک اعلان

سپریم کورٹ بار اعلامیہ میں مزید  کہا گیا کہ بابراعوان، فواد چوہدری کوپیشہ ورانہ سرگرمیوں سے محروم کیا جارہ اہے، سیاسی کارکنوں، شہریوں کے گھروں پر چھاپے بلا جواز ہیں، حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت آئین و قانون کے خلاف اقدامات سے باز رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں