ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

صدرممنون حسین نےفاٹا سےمتعلق عبوری انتظامی آرڈر پردستخط کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے فاٹا سے متعلق عبوری انتظامی آرڈر پردستخط کردیے جس کے تحت عبوری مدت کے دوران خیبرپختونخواہ سے متصل قبائلی علاقوں کا انتظام چلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے فاٹا کے اس عبوری انتظامی آرڈر پردستخط کردیے ہیں جس کے تحت عبوری مدت کے دوران خیبرپختونخواہ سے متصل قبائلی علاقوں کا انتظام چلایا جائے گا۔

فاٹا عبوری گورننس ریگولیشن 2018 ان قوانین کا مجموعہ ہے جن کے تحت خیبرپختونخواہ میں انضمام مکمل ہونے تک فاٹا کا انتظام چلایا جائے گا جس پرتمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔

اس انتظامی آرڈر کے نفاذ سے برسوں پرانے کالے قانون فرنٹیئرکرائمز ریگولیشن (ایف سی آر) سے فاٹا کے عوام کو رہائی مل گئی۔

قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 مئی کو قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے انضمام کا 31 ویں آئینی ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا اور اس کے اگلے دن سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دی تھی۔

خیبرپختونخواہ: فاٹا انضمام کا بل ایوان سے منظور

بعدزاں دو روز قبل فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے انضمام سے متعلق بل خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں