تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اسمبلیوں کی تحلیل : صدر مملکت عارف علوی کی آج عمران خان سے اہم ملاقات ہوگی

لاہور : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ عمران خان کو اسحاق ڈار سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی آج 2 روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے ، جہان وہ 4بجے گورنر ہاؤس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سےملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں عارف علوی عمران خان کو حکومت سے مذاکرات سمیت اسحاق ڈار سے الیکشن اور معیشت پر ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے۔

عمران خان صدر مملکت سے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ، صدر سے ملاقات کے بعد عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

اس کے علاوہ صدر عارف علوی کل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی سے بھی ظہرانے میں ملاقات کریں گے۔

یاد رہے صدر عارف علوی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی ، جس میں اسحاق ڈار نے انتخابات کے مطالبے کے حوالے سے بتایا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں فوری انتخابات ممکن نہیں، زرمبادلہ کےذخائر 1ماہ اورچند روز کےہیں جس میں انتخابات ممکن نہیں۔

ذرائع اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف دوبارہ بڑا آپریشن بھی ہوسکتا ہے، جس کے لیے بھی رقم چاہیے، اگر فوری الیکشن کے لیے گئے تو عالمی مالیاتی ادارے،دوست ممالک کی امداد رک جائے گی۔

Comments

- Advertisement -