واشنگٹن : امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا سیاہ باب ہےاور وہ عہدہ صدارت کے لیے اہل نہیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکی صدر اوباما کاامریکہ کی ریاست شمالی کیرولئنامیں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے کمانڈران چیف بننے کے اہل نہیں ہیں اورنہ ہی وہ دنیا کی عظیم جمہوریت کی سربراہی کے لائق ہیں۔
اوباما کا کہناتھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کاسیاہ چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔صدر اوباما کے خطاب کے دوران کچھ افراد نے احتجاج بھی کیا۔مظاہرین نے سابق صدر بل کلنٹن کے خلاف نعرے بازی کی۔
امریکی صدر بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کاسیاہ باب قرار دے دیااور کہا کہ روشن مستقبل کےلیے عوام ہیلری کلنٹن کو منتخب کریں۔
انہوں نے کہا جو شخص بطور شوہر اور باپ ہوکر اپنی بیوی بچوں کو عزت نہیں دے سکتا وہ قوم کی عزت کیسے کرےگا۔
اوباما نےڈونلڈ ٹرمپ کو طنزیہ کہا کے آپ کی جماعت کے لوگ آپ کی حمایت سے دستبردار ہوگئے ،لہذا امریکی صدر بنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔