ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کا قوم کو عید کا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدرمملکت ممنون حسین نے عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکر کا دن ہے.

عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر صدر ممنون حسین نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید کا دن صرف ایک تہوار ہی نہیں بلکہ اس دن کی اہمیت اور اس کا تعلق رواداری،برداشت، ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی سے ہے.

صدرمملکت نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اہلِ اسلام رمضان المبارک کے دوران ضبط نفس کا مظاہرہ کر کے خود کو ان بڑے مقاصد کےلیے تیار کرتے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ اس ماہِ مبارک میں تزکیہ نفس کے ذریعے جو اچھے اطوار ہم سیکھتے ہیں انہیں اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنا کر معاشرے،ملک اور بالآخر پوری دنیا میں امن و سلامتی اور محبت و یگانگت کے فروغ کا ذریعہ بن جائیں.

- Advertisement -

عیدالفطر کےموقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم رمضان کریم کی برکات سے مستفید ہوئے عیدالفطرکے پُرمسرت موقع پراُمت مسلمہ اور پوری قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں،عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکرکا دن ہے.

وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جوان شب وروز دفاع وطن میں مصروف ہیں،پوری قوم ان کے جذبے کو سلام کرتی ہے،میں اپنی عید ان جوانوں کے نام کرتا ہوں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں