تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صدر مملکت نے ٹک ٹاک کی دنیا میں‌ قدم رکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا، جس کی تصدیق اُن کے ترجمان نے خود کی ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’صدر پاکستان اب ٹک ٹاک پر موجود ہوں گے، جہاں اُن کے مثبت اور حوصلہ افزائی سے متعلق پیغامات شیئر  کیے جائیں گے‘۔

صدارتی ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ صدر پاکستان کے پیغامات بالخصوص پاکستانی نوجوانوں کے لیے ٹک ٹاک پر شیئر کیے جائیں گے، جن کے ذریعے صارفین کو متاثر کن ویڈیوز بنانے پر آمادہ کیا جائے گا‘۔

ٹک ٹاک پر صدر پاکستان کا اکاؤنٹ PresOfPakistan@ کے نام سے ہے، جس کو تمام شہری فالو کرسکتے ہیں۔

@presofpakistan#Pakistan #DreamerOfPakistan #ArifAlvi #PresidentOfPakistan #PresidentPakistan #MotivationalVideo #DrArifAlvi

♬ original sound – The President of Pakistan

حیران کن طور پر حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس ایپ کی سروسز پاکستان میں بند کردیں تھیں، بعد ازاں انتظامیہ نے شکایات دور کیں تو ایپ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔



یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا علیحدہ اکاؤنٹ بھی آپریٹ کرتے ہیں، جبکہ بطور صدر پاکستان اُن کے ٹویٹر، انسٹاگرام پر اکاؤنٹ موجود ہیں جبکہ فیس بک پر آفیشل پیج بھی موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں