جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اردوان کی دوبارہ کامیابی ترکیہ کے عوام کی مثالی خدمت کا اعتراف ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کی کامیابی دونوں برادر ممالک کی کثیرالجہتی شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کےمزید فروغ کا باعث بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دوبارہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ الیکشن میں 52.16فیصد ووٹوں کی برتری سے دوبارہ منتخب ہوئے، آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کےعوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کااعتراف ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نےنمایاں ترقی کی ہے، پاکستان،ترکیہ کےتعلقات کومزید مضبوط بنانےمیں آپ کی وابستگی باعث اطمینان ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی دانشمندانہ قیادت میں ترکیہ ترقی کا سفراسی رفتارسےجاری رکھےگا مجھے یقین ہے ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کیلئےزیادہ مؤثرکرداراداکریگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ برادرانہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےکیلئےآپ کیساتھ ملکرکام کرنےکےپختہ عزم پرکاربندہیں،دونوں ممالک کی اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کےساتویں اجلاس کےجلد انعقاد کےخواہاں ہیں، اجلاس میں شرکت کیلئے آپ کی پاکستان آمدپرخیرمقدم کےلئےچشم براہ ہوں۔

ٹیلی فونک گفتگو میں ترکیہ کے نومنتخب صدرنے وزیراعظم کاشکریہ اداکیااورخیرسگالی کےگرمجوش جوابی جذبات کااظہارکیا،صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی حکومت اورعوام کےلئےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں