تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ارشد شریف کا جرم کیا تھا؟ صدر پی ایف یو جے کا سوال

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہے کہ آج ملک کی صحافت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لوگ سوال پوچھ رہے ہیں ارشد شریف کا جرم کیا تھا؟

صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے سینیئر صحافی اور ہر دلعزیز اینکر ارشد شریف کی شہادت کے واقعے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ ہمارے ساتھی ارشد شریف پر وطن کی زمین تنگ کر دی گئی، بتایا جائے کہ اس کا کیا قصور تھا؟

انہوں نے کہا کہ قوم بھی یہ سوال کر رہی ہے اور ہم بھی اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں کہ ارشد شریف کو کس جرم کی سزا ملی۔

 

صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ میں سیاستدانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس خون کے ذمے داروں کے تعین کیلیے ہماری مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائیں، بیوہ کی اپیل

واضح رہے کہ ارشد شریف کی بیوہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو قتل کیا گیا، انہوں نے اپیل کی کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔

Comments

- Advertisement -