اشتہار

صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اشتہار

حیرت انگیز

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پیغامات جاری کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزا دی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حق خودا رادیت کے حصول اور ان کی جائز ومنصفانہ جدوجہد کیلیے پاکستان غیر متزلزل حمایت کرتا رہے گا۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کرتےہیں۔ ہر پاکستانی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔ بھارت نے 75 سال سے جموں وکشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ جاری رکھا ہوا ہے اور کشمیری عوام کے حقوق پامال کر رکھے ہیں۔

 

وزیرخارجہ بلاول بھٹوکایوم یکجہتی کشمیرکےموقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو 75 سال سے وحشیانہ بھارتی جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی علاقوں میں سے ایک ہے جہاں 9 لاکھ سے زائد قابض بھاری فوج تعینات ہے اور کمشیری مسلسل خوف کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری قیادت کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا عزم

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو کشمیر پر تسلط کے لیے کیے گئے اقدامات واپس لینے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں