جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

عسکری قیادت کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیریوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے ٹویٹ کیا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان نے کمشیریوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اورمسلح افواج نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادرکشمیریوں کے حصول حق خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا عزم کیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق مستقبل کے فیصلے کا حق ملنا چاہیے۔

 

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں