منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

صدرپاکستان اوروزیراعظم کی استنبول بم دھماکوں کی شدیدمذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اقوام عالم کو مل کر لڑنا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین کا دھماکوں کی مذمت اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دکھ اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

صدر پاکستان ممنون حسین کا کہناتھا کہ پاکستان اورترکی دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے آخری دم تک مل کر کام کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے ترکی دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت غم کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ دہشت گردی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا جبکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:استنبول میں دھماکے،29افراد جاں بحق

واضح رہےکہ ترکی کےشہراستنبول میں گزشتہ شب فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دو دھماکوں میں کم از کم 29 افراد جاں بحق اور150سےزائد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں