The news is by your side.

Advertisement

‘سندھ کو لاعلاج کرنے والا کہتا ہے میرے پاس سارے امراض کی دوا ہے’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے آصف زرداری پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ سندھ کو لاعلاج کرنے والا کہتا ہے کہ میرے پاس سارے امراض کی دوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر کڑی تنقید کی۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ آصف زرداری صاحب آپ کی حکومت لاڑکانہ میں ایڈزنہیں کنٹرول کرسکی، سندھ میں لوگ پریشان ہیں انہیں پانی نہیں مل رہا، کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیا، اورنج لائن بن سکی نہ شہر کا کچرا اٹھایا جاسکا، سندھ میں ایجوکیشن سسٹم تباہ ہے،کے سی آر ان سے چلتی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناظم جوکھیو کے قاتل کو آصف زرداری اسمبلی میں لے آئے، صحت کی وزارت ڈاکٹر فیصل سے تبدیل کرکے گٹکا کنگ قادر پٹیل کو دے دی، آپ نے سندھ کو لاعلاج کردیا اور کہتے ہیں کہ سارے امراض کا علاج میرے پاس ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں