تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

روسی صدر کی پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

روسی صدر نے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ پاکستان کےیوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں قابل ذکرہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

سعودی عرب نے یوم آزادی پر پاکستان کو مبارک باد دی ہے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام یوم آزادی کے موقع کی مناسبت سے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور ہم پاکستان کی ترقی و کامرانی، امن و استحکام کے لیے پرامید ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی حکومت پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -