اشتہار

آڈیو لیک میں میری باتیں! صدر سپریم کورٹ بار نے حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چوہدری پرویزالہٰی کے بعد صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری بھی آڈیو لیکس کے معاملے پر بول پڑے، انہوں نے آڈیو کی اصل حقیقت بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پرمجھ سے منسوب وائرل آڈیو بالکل جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ جیسے میں کسی سے گفتگو میں عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کا کہہ رہا ہوں، ایسی آڈیو کے پھیلانے کے پیچھے کچھ مخصوص عناصر کا ہاتھ ہے جس کا مقصد میری ساکھ اور عدلیہ کی آزادی پرحملہ کرنا ہے۔

- Advertisement -

عابدزبیری نے کہا کہ محمد خان بھٹی جب سندھ میں غائب ہوئے تو پرویزالٰہی نے مجھ سے رابطہ کیا، محمد خان بھٹی کا کوئی کیس سپریم کورٹ میں فائل ہی نہیں ہے، ان کی گمشدگی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیو میں میری باتیں کٹ پیسٹ کرکے استعمال کی گئی ہیں، آڈیو کے ذریعے ایک جج کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی الیکشن90دن میں کرانے کی درخواست میں وکیل ہوں۔

ہوسکتا ہے مجھے ٹارگٹ کرنے کیلئے اس قسم کی آڈیو جاری کی گئی ہو، سپریم کورٹ اس آڈیو پر سوموٹو لینا چاہتی ہے تو بالکل لے سکتی ہے، ہم نے وائرل آڈیو کو مسترد کردیا ہے۔

عابدزبیری نے بتایا کہ میں سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس بھی لڑرہا ہوں، ایسے اوچھے ہتھکنڈے بار کی قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔

مزید پڑھیں : وزیرداخلہ نے پرویزالٰہی کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک لیک آڈیو میڈیا کے سامنے سنائی، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ بڑی دیدہ دلیری سے سپریم کورٹ کو مینیج کررہے ہیں، میں چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کروں گا کہ اس آڈیو کا نوٹس لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں