اشتہار

عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جشن آزادی کے بعد 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا کر ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں گے جبکہ صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر کی صبح دس بجے طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بائیس سال کی جدوجہد کے بعد کپتان منزل کے قریب پہنچ گئے، عمران خان جشن آزادی کے بعد وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت عمران خان سے وزارت عظمیٰ کاحلف لیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یقین ہے پہلےمرحلےمیں ہی وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا، سادہ اکثریت کے لیے ایک سو باہتر ارکان کی حمایت چاہیے، پی ٹی آئی کے پاس تو ایک سو اکیاسی ووٹ ہیں۔

اس سے قبل نگراں حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو بلانے کی سمری صدر کو ارسال کردی، جس پر صدر ممنون حسین نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پیر کو نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی بھی جمع ہوں گے۔

خیبرپختنونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی تیرہ اگست کو طلب کیا گیا ہے  جبکہ پنجاب اسمبلی کااجلاس بھی تیرہ کوہی بلانےکاامکان ہے۔

صدر مملکت کا غیر ملکی دورہ ملتوی

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے غیر ملکی دورہ ملتوی کردیا، فیصلہ نگران وزیرقانون علی ظفر سے ملاقات میں ہوا، صدرممنون حسین نے نجی دورےپر اسکاٹ لینڈجانا تھا۔

واضح رہے کہ وزارت عظمی کے لئے 172 اراکین کی حمایت درکار ہوگی، پہلے مرحلے میں مطلوبہ اکثیرت حاصل نہ ہونے پر قائد ایوان کا دوبارہ الیکشن ہوگا، ایوان میں موجود اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل کرنے پرقائد ایوان منتخب ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں