منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

صدر آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے جبکہ بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز قوانین میں تبدیلیاں ہیں۔

صدر آصف زرداری نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

- Advertisement -

ترمیمی بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی 5 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں۔

وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کی 4 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی 8 دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل کو منظور ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں