تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

صدر مملکت کی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اوربندگی میں سرشار ہونے کا موقع دیتا ہے، رمضان ہمیں ایک مثالی مسلمان بننےکاسنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ مسلمان اس مہینےمیں احکامات ِالٰہی پرعمل کرکےعبادات میں مصروف ہوجاتےہیں ، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے اس لیے فرض کیے تاکہ وہ پرہیزگاربن سکیں، روزہ اللہ کےحکم پربھوک،پیاس برداشت کرنےکیساتھ تمام منکرات سے بچنے کا نام بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیبت،گالم گلوچ،مکروفریب،رشوت،سودخوری سےبچ کرہی تقوی کاحصول ممکن ہے، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ اوربدنظری جیسےگناہوں سے بچ کر تقویٰ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ رمضان امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور بھائی چارےکاپیغام لےکرآتاہے، معاشرے کے غربا، مساکین، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرکے ان کی مددکریں اور مخیرحضرات بڑھ چڑھ کر زکوٰۃ و صدقات اور خیرات ادا کریں، غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مالی مدد کریں ، اس سلسلےکو سارا سال جاری رکھیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام ِ عالم اورمسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی بھی مددکریں، دنیا،مسلم امہ غزہ میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، دعاہے اللہ ہمیں رمضان کی برکتوں،فضیلتوں سےمستفیدہونےکی توفیق عطافرمائے۔

Comments

- Advertisement -