انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل 2025 پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی لیکن ایوان میں کورم مکمل نکلا تو پی ٹی آئی نے واک آؤٹ کر دیا۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ قوم دیکھ لے ان کے رویے کیا ہیں، پےدرپے کشتیوں کے حادثات ہوئے ہیں جس کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی گئی، ان کے اضلاع میں بھی جنازے اٹھے انہیں خیال رکھنا چاہیے۔
اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ قانون سازی سے سزا 5 سے7سال کی اور جائیداد بھی قرق ہو گی، ترمیم میں جرمانے بڑھا دیے ہیں اور درجنوں انسانی اسمگلرز گرفتار ہیں۔
علاوزہ ازیں پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 ایوان میں کثرت رائے سے منظور کر لیاگیا۔