پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 8 سو روپے تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے کہا کہ دس گرام سونا 1672 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 3 ہزار 566 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی ٹریڈنگ 1901 ڈالر فی اونس پر ہوئی۔

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

یاد رہے کہ دو روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں