پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

کورونا علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا ادویات مہنگی فروخت والوں کے گرد شکنجہ ‏کسنے کا فیصلہ کر لیا۔

کورونا علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں مقرر کرکے فہرست جاری کر دی گئی۔ ‏ڈریپ نے کورونا ادویات کی پرائس لسٹ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کے مطابق کورونا کی مختلف مقدار اور کمپنیز کی 36 ادویات ‏کی قیمتیں مقرر کی ہیں، اینٹی وائرل انجکشنز، اینٹی بائیوٹک ٹیبلٹس، کیپسول کی قیمت مقرر کی ‏گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلقہ 27 انجکشنز، 7 ٹیبلٹس، 2 کیپسول کی قیمت مقرر کی ہے۔ ‏ریمیڈیسویر، ایکٹیمرا انجکشن کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی۔ ایکٹیمرا 200 ایم جی ‏انجکشن کی قیمت 39689 مقرر ہے۔

ایکٹیمرا 400 ایم جی انجکشن کی قیمت 79378 اور ریمیڈیسویر انجکشن کی قیمت 5680 روپے ‏مقرر کی گئی ہے۔

سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ زائد قیمت پر ادویات کی فروخت خلاف قانون تصور کی جائے گی، ‏زائد قیمت، بلیک مارکیٹنگ والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی، کورونا ادویات بارے شکایات، ‏رہنمائی کیلئے فوکل پرسن مقرر ہیں شہری خریداری سے قبل فوکل پرسن سے ادویات کی قیمت ‏معلوم کریں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں