پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کے شاہین حسن محمود کو تمغہ جرات دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے بھارت کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے والے پاکستان ائیرفورس کے اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ جرات دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر سے ایوان میں قرارداد جمع کرادی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان کے سپوت اور پاک فضائیہ کے قابلِ فخر شاہین اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی اور اُن کی پوری ٹیم کے تمام اراکین کو مشین کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے اور وطن عزیز کی حفاظت کرنے پر پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی طیارہ گرانے والے پاک فوج کے دوسرے جوان کا نام بھی سامنے آگیا

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حسن محمود صدیقی کو تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ شجاعت سے نوازا جائے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہیوں نے 27 فروری کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے دو طیاروں کو مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔

پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کا مگ 21 اور ایس یو 30 ایم تباہ ہوا تھا، ایک جہاز کا ملبہ پاکستانی حدود جبکہ دوسرا بھارت میں ہی گرا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والا پاک فضائیہ کا ہیرو

پاک فوج کے اہل کاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں گرنے والے جہاز کے پائلٹ ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچا کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چائے پلا کر اس کی تواضع بھی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں