19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پجاری نے خاتون کو قتل کر کے لاش مین ہول میں پھینک دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں قتل کی ایک اور سنسنی خیز واردات پیش آگئی جہاں ایک پجاری نے خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں پھینک دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ حیدر آباد میں پیش آیا۔ ملزم سائی کرشنا ایک مندر کا پجاری ہے جس کے اپسرا نامی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

مقتولہ اکثر سائی کرشنا پر شادی کیلیے دباؤ ڈالتی تھی لیکن وہ ہر دفعہ کوئی نا کوئی بہانہ کر کے اس کی بات ٹال دیتا تھا۔ چند روز قبل اپسرا نے پجاری سے اس بات پر جھگڑا کیا۔

- Advertisement -

سائی کرشنا مقتولہ کو کار میں بیٹھ کر سنسان مقام پر لے گیا جہاں دونوں کے درمیان پھر سے جھگڑا ہوا۔ پجاری نے اپسرا کے سر پر پتھر مار کر اس کا قتل کر دیا جبکہ لاش سرکاری کالج کے مین ہول میں پھینک دی۔

بعد ازاں وہ پولیس کے پاس پہنچا اور بتایا کہ اپسرا میری قریبی رشتہ دار ہے جو کافی دیر سے کہیں نظر نہیں آ رہی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتل کا پتا لگا لیا اور سائی کرشنا کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش مین ہول سے نکال لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں