تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

روالپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا مشترکہ دورہ کیا جہاں پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج نے وزیراعظم کو بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی کوئی فوج پاک فوج کے ہم پلہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف اور امن کی بحالی میں فوج کی قربانیاں گراں قدر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے علاقے کی فلاح کے لیے فنڈز کا بھی اعلان کیا، شاہد خاقان عباسی نے ایل او سی پر شہریوں کی حفاظت کے لیے بنکرز کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی اشتعال انگیزی سے ٹانگوں سے محروم بچی کے علاج کا اعلان کیا، بچی کا مسلح افواج کے بحالی مرکز میں علاج کرایا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ تھے، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی موجود تھے۔

یہ پڑھیں: ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف قمر باجوہ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -