بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹائیگرفورس سے متعلق وزیراعظم کی اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگر فورس کو متحرک کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹائیگرفورس سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائےاعلیٰ اور چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کےذریعےشرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو صوبائی سطح پرٹائیگرفورس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی گئی جب کہ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس سےمتعلق وزرائےاعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو گائیڈلائنز دیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگر فورس کو متحرک کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگرفورس سےاحساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لیں، ٹائیگرفورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس کےرضاکاروں سے مکمل تعاون یقینی بنایاجائے، چیف سیکرٹریز صوبائی اورضلعی سطح پرہدایت نامےجاری کریں اور انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کویقینی بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں