اشتہار

وزیر اعظم نے کپاس کی فصل کو منافع بخش بنانے کیلیے ٹاسک دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور اس کی فصل کو منافع بخش بنانے کیلیے ٹاسک دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کپاس کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کی منافع نخش قیمت کی ادائیگی یقینی بنائے گی، کاشتکاروں کو معیاری بیج کی فراہمی کیلیے سیڈ سرٹیفیکشن شفاف اور مؤثر بنائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ زرعی پیداوار کو بہتر کر کے خوراک میں خود کفالت بہت سے معاشی مسائل سے بچا سکتی ہے، فوڈ چین کو بہتر بنانے کیلیے جامع حکمت عملی کے تحت مؤثر طریقے سے حل کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیداوار کو بڑھانے کیلیے زرعی اصلاحات پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی تحقیقی اداروں کو فعال بنایا جائے، افسوسناک امر ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے جعلی کیڑے مار ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو جعلی کیڑے مار ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں