اشتہار

"وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، عمران خان بے مثال قائد ہیں، ان کی رہنمائی مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سےاسپیکر قومی اسمبلی اور وزیردفاع نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں باہمی رابطوں کے سلسلے کو مزید موثر بنانے پر اتفاق ہوا، وزیراعظم عمران خان کی انسداد کرونا کی کامیاب پالیسی کی بھی تعریف کی گئی۔

اسدقیصر اور پرویزخٹک نے پنجاب حکومت کے کرونا کے خلاف اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے عوام کی بے لوث خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2برس میں کئی برسوں کا کام نمٹایا، سابق حکومتوں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کیا گیا، پنجاب کے ہر گاؤں، قصبے اور شہر کی یکساں ترقی پر عمل پیرا ہیں، سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزر گیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ترقیاتی منصوبوں میں ارکان قومی اسمبلی سے مشاورت قابل تحسین ہے، عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔

دریں اثنا وزیردفاع پروز خٹک کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، پنجاب اور کےپی میں مختلف شعبوں میں تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں