تازہ ترین

وزیراعظم نےجولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنےکا عندیہ دیدیا

وزیراعظم نےجولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس اورتیل کے مسائل ہیں ہو سکتا ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے۔

اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں تاریخ میں پہلی بارصاحب ثروت افراد پر براہ راست ٹیکس لگایا ہے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہونےجارہاہے آئی ایم ایف نےکڑی شرائط رکھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت نےآئی ایم ایف کےساتھ معاہدےمیں دھجیاں اڑائیں جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے گی عالمی بحران کی وجہ سے ایل این جی نہیں مل رہی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ان مشکلات سے ضرور نکل جائیں گے جولائی سے کوئلہ افغانستان سے درآمد کرنا شروع کریں گے کشکول کا زمانہ اب ختم ہوجانا چاہئے ان 14 مہینوں میں اتحادی حکومت ضرور تبدیلی لے کر آئے گی۔

Comments

- Advertisement -