جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر نے ملاقات کر کے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔

سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، وزیراعظم نے رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے اور میں خود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کروں گا۔

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار متحرک ہوگئے اور بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردیں،اس حوالے سے انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کیا۔

ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گی، احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگار مزدوروں کی مالی مدد کی جائے گی۔

ٹائیگر فورس ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کی زمہ داریاں بھی انجام دے گی، ٹائیگرز فورس سے مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز ،قورنطینہ سنٹز سمیت اہم مقامات پر خدمات لی جائیں گی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں