تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم کا بڑا اقدام، تحقیقاتی سیل قائم

اسلام آباد: پاکستان سیاست میں تہلکہ مچانے والے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزرا سمیت سات سو پاکستانیوں کے نام شامل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات سیل قائم کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی سیل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ تحقیقاتی سیل کی معاونت ایف آئی اے، نیب،ایف بی آر کرےگی، پنڈورا پیپرز میں کمپنیوں کےقانونی ہونے یا نہ ہونےکی تحقیقات ہوں گی، سیل  کمپنیوں کےسرمائےکی قانونی حیثیت کی انکوائری کرےگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قائم ہونے والے تحیقاتی سیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پڈورا پیپرز تحقیقات کیلئے وزیراعظم نےاعلیٰ سطح کاسیل قائم کردیا ہے، سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سےجواب طلبی کرےگا اور پنڈوراپیپرز کےحقائق قوم کےسامنےرکھےجائیں گے۔

و زیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ اعلان پارٹی ترجمانوں کا اجلاس میں کیا گیا، اہم ترین اجلاس میں وفاقی وزرا اور پارٹی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ‏’پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم! اشرافیہ کی ناجائز دولت بےنقاب ہو گئی‘‏

اجلاس میں وزرا اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی نے وزیراعظم کو پینڈورا لیکس کی ابتدائی رپورٹ پیش کیں، اجلاس میں پنڈورا پیپرزمیں شامل شہریوں کیخلاف تحقیقات کیلئےتجاویز پر غور کیا گیا جبکہ کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پنڈوراپیپرز‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ‏حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ ‏

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 20سال کی جدوجہداسی یقین پرہےکہ کرپشن سےکئی ممالک غریب ہیں، غریب ممالک ‏کے عوام پرپیسہ خرچ ہونے کے بجائےآف شور میں جاتاہے کرپشن کی وجہ سےغریب ملکوں کی کرنسی بےقدر ‏ہو چکی ہے غربت کی وجہ سےغریب ممالک میں ہزاروں لوگ ناحق جان سےجاتےہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔