تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‏’پاکستان عالمی امن و ترقی کیلئے چینی کاوشوں کی حمایت کرتا ہے‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن، ترقی اور نظام برقرار رکھنے کیلئےچین کی ‏کاوشوں کی حمایت کرتا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کی سربراہ کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ‏ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی ترقی میں سی پی سی کے فلسفے کی حمایت کرتا ہے ‏کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور پی ٹی آئی میں ترقی کافلسفہ مشترک ہے چین پاکستان اقتصادی ‏راہداری بی آرآئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور ہم اپنے بنیادی مفادات کے حصول میں ایک دوسرے ‏کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پی سی کا چینی قوم کو عظیم تر بنانے اور پی ٹی آئی کا ’’نیاپاکستان‘‘وژن ‏دونوں ممالک کے عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے دونوں جماعتیں جدوجہد،عزم اورثابت قدمی کے ‏مشترکہ جذبےکی بھی حامل ہیں پاکستان تحریک انصاف ملک میں قانون کی بالادستی،مساوات اور ‏انصاف کےاصل مشن پرسختی سےکاربندہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی برادر ملک ہیں ہمیں پوری انسانیت کیلئےمشترکہ ‏مستقبل جیسے باوقار مقصد کیلئے مل کر بڑھنا ہوگا، کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے100ویں یوم ‏تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں کمیونسٹ پارٹی چائنا نےدنیامیں سیاسی جماعتوں کوکامیابی کی نئی ‏جہت دی عوامی ترقی کا فلسفہ مدنظررکھا، کالونیوں کے نظام کے خاتمے کے بعدچین نے عوام ‏کوترجیح دی چین کے ترقی کے فلسفے سے عوام میں خوشحالی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام ایشیا بھر میں سماجی تحفظ کے بڑے اور نمایاں پروگراموں ‏میں سے ایک ہے احساس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 80 لاکھ مستحقین کو سماجی تحفظ ‏فراہم کریں گے۔

Comments

- Advertisement -