وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکسز سے استثنیٰ دینے ، اسکالرشپ اور اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مہنگائی کے باوجود عوام کو ریلیف دیتے ہوئے یٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ روس اوریوکرین جنگ کی وجہ سےخوف ہےتیل کی قیمتیں بڑھیں گی دنیا کی30فیصدگیس روس یوکرین سےآتی ہےقیمت بڑھےگی پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں اپوزیشن تنقیدکرتی ہےان کےپاس کیاحل ہے اگر اپوزیشن کےپاس تیل کی قیمتوں کے پاس کوئی تجویز ہےتو بتائے پاکستان میں سبسڈی نہ دیں توفی لیٹرقیمت220روپےہو، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باوجود قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپےکمی کر رہےہیں جب کہ بجلی کی قیمت میں5روپےفی یونٹ کمی کر رہے ہیں فیصلہ کیاہےآئندہ بجٹ تک بجلی اورتیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے، 50سال میں پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنائےگئے10ڈیم بنارہےہیں جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔
اسکالرشپ، احساس پروگرام
وزیراعظم نے کہا کہ حساس پروگرام کے جو 12ہزار روپے ملتےتھے انہیں14ہزار کر دیا جب کہ 26لاکھ اسکالرشپس لارہےہیں جس پر38ارب روپےخرچ ہوں گے ، اسکالرشپ میرٹ پردی جائیں گی کسی کومسئلہ ہو تو پورٹل پرشکایت کرے گا۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ آئی ٹی سیکٹر میں فری لانسرز اور کمپنیوں کو 100فیصدٹیکس معاف کر دیا ہے آئی ٹی سیکٹرمیں فارن ایکسچنج کی موومنٹ پر100فیصدچھوٹ دےدی گئی ہے آئی ٹی اسٹارٹ اپ کو 100 فیصدکیپٹل گین ٹیکس پرچھوٹ دےدی گئی ہے انڈسٹری سےمتعلق کل لاہورمیں پیکج سےمتعلق آگاہ کیا جائے گا۔
صحت کارڈ
وزیراعظم نے صحت کارڈ سے متعلق کہا کہ خواہش ہے ہر پاکستانی شہری کےپاس ہیلتھ انشورنس ہو صحت کارڈ کی ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسی اسکیم نہیں ہے پنجاب میں ہر گھرانےکے پاس مارچ کے آخرتک صحت کارڈ ہو گا ہیلتھ کارڈ کے ذریعےکسی بھی اسپتال سےعلاج کرایا جاسکتاہے۔
اوورسیز پاکستانی، قرضے
وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستان جو سرمایہ کاری کریں گے انہیں 5سال ٹیکس چھوٹ دیدی ہے اوورسیز پاکستان جو جوائنٹ وینچر کریں گے انہیں بھی5سال ٹیکس چھوٹ ہوگی، کسانوں اورگھروں کی تعمیر کیلئے آئندہ 2سال میں407ارب کےقرضےدیں گے جب کہ تنخواہ دارطبقےکوبینک قرضےنہیں دیتےتھےتاہم بینک اب تک 50ارب روپےگھروں کی تعمیر کیلئے قرضے دےچکےہیں ہم چاہتےہیں۔
وزیراعظم نے خطاب کا آغاز عالمی افق پر تنازعات، دہشتگردی اور جنگوں کے تناظر میں آزاد خارجہ پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیامیں بڑی تیزی سےصورتحال بدل رہی ہے پاکستان پربھی دنیاکی تیزی سےبدلتی صورتحال کے اثرات پڑ رہے ہیں معاشی صورتحال اورفارن پالیسی کیلئےدواہم دورےکیے چین اورروس کےاہم دورے کیے ہمیشہ آزاد فارن پالیسی کاسوچا ہے آزاد فارن پالیسی کامطلب ہے ہمیشہ اپنےعوام کیلئےسوچنا، امریکا کیساتھ وارآن ٹیررمیں حصہ لیا تو شروع سےکہا اس کاحصہ نہیں بنناچاہیے ہم نےسوویت یونین کیخلاف امریکا کیساتھ افغانستان میں شرکت کی۔
دورہ روس کی وجہ
دورہ روس کی وجہ بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روس سے ہمیں20 لاکھ ٹن گندم اور گیس درآمد کرنی ہے روس میں دنیا کی 30 فیصد گیس ہے جس کی ضرورت پاکستان کو ہے۔
پیکا قانون
وزیراعظم نے کہا کہ پیکا قانون 2016 میں بنا تھا جس میں ترمیم کر رہے ہیں جو سربراہ قانون نہیں توڑتا اسے کبھی آزاد صحافت یامیڈیاسےخطرہ نہیں ہوتا، 70فیصدخبریں میڈیامیں ہمارےخلاف آئیں لیکن فرق نہیں پڑا، پیکاقانون سوشل میڈیا پر آنے والے گند کو روکنےکیلئےلارہےہیں چائلڈ پورنوگرافی، سوشل میڈیا پر انتہائی غلیظ چیزیں آرہی ہیں، ایف آئی اے کے پاس سوشل میڈیاسے متعلق 94ہزار کیسزہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تک کیخلاف نازیبا اور غیراخلاقی مہم چلائی جارہی ہے پہلے کہا گیا وزیراعظم نے بنی گالہ میں غلط کام کیا آج 3سال ہوگئےغلط خبردینےوالےصحافی کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی اسی صحافی نےپھر خبر دی کہ وزیراعظم کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئی جو غلط ہے لیکن صحافی کیخلاف پھربھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کو3سال سےانصاف نہیں ملاتوعام آدمی کا کیا ہو گا؟ جنگ جیوگروپ نےشوکت خانم اسپتال کیخلاف بےبنیادخبر دی کہاگیاشوکت خانم کےفنڈکےپیسےپی ٹی آئی کیلئےاستعمال ہو رہے ہیں شوکت خانم اب جنگ جیوکیخلاف یوکےمیں کیس کرنےجارہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے صحافی بیٹھے ہیں جو پیسے لے کر گند اچھال رہےہیں ساری زندگی تنقید برداشت کی ہے جو غیرذمہ دارانہ چیزیں یہاں آتی ہیں کسی اورجمہوری ملک میں نہیں ہوتا، پیکاقانون کاکوئی آزادی صحافت سے تعلق نہیں ہے اچھےصحافی پیکاقانون سےخوش ہونگےکیونکہ جعلی خبریں رکیں گی خواتین سےمتعلق گند اچھالناکسی کوزیب نہیں دیتا اندازہ لگائیں وزیراعظم آزادکشمیرکاانتخاب کیاگیاتوتنقیدکی گئی یہ کہاگیا جادو ٹونے سے وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب کیا گیا اس قسم کی خبرکسی اورملک میں چلائی جاتی تو کیسز ہوتے۔
کورونا اور معاشی چیلنجز
وزیراعظم نے کورونا سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات اور چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں معیشت ملی تو پاکستان کاسب سےبڑاخسارہ تھا پاکستان کی تاریخ میں سب سےبڑاڈیفسٹ تھا ہمارے فارن ریزرو 3ماہ کیلئےبھی نہیں تھے پہلےہی مشکل حالات تھےاوپرسےکورونانےبھی معیشت کومتاثرکیا کوروناکی وجہ سےلاک ڈاؤن ہواجس کی وجہ سے مسائل ہوئے سپلائی لائنز متاثر ہوئیں، کموڈٹیز تاریخی مہنگی ہوئیں۔
وزیراعظم کا مہنگائی پر تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہا گیا حکومت ہٹادو مہنگائی لائی،عالمی صورتحال بھی دیکھ لیں پیپلزپارٹی کے چوتھے دور میں13.8فیصدمہنگائی ہوئی، ن لیگ کے پہلے دور میں 10.8، دوسرے دور میں 7.2فیصد مہنگائی ہوئی ن لیگ کےتیسرےدورمیں تیل کی کم قیمت ہونےکےباوجود5فیصدمہنگائی ہوئی پی ٹی آئی کے 3سال میں8.7 فیصد مہنگائی ہوئی، مہنگائی ہےلیکن اس کی وجہ کیاہےوہ بھی دیکھناچاہیے مہنگائی صرف پاکستان نہیں دنیابھرمیں آئی ہوئی ہے۔