منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی صدر یواےای سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اتوار کو ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں متحدہ عرب امارات کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

- Advertisement -

شیخ محمدبن زید النہیان نے پاکستان کیساتھ معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

صدر یواےای نے پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی متحرک قیادت کی تعریف کی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر یواےای شیخ محمد بن زید النہیان نے دونوں ممالک کےعوام کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا جب کہ  دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کے لیےاپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں