تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں وہ صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں تیسرے پی ایس ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز کے مابین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا اور علاقائی صورتحال و مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔

وزیراعظم اس دورے کے دوران ترک تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

روانگی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ترک صدر کی دعوت پر ترکی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔ تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کی نمائندگی کرتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح کے تبادلے ہماری شراکت کی ایک واضح خصوصیت ہیں۔ دو طرفہ تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے۔

 

یاد رہے رواں سال ستمبر میں وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی سمرقند میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ ’’ٹریڈ ان گُڈز‘‘ کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیلاب کے بعد ترکیہ کی طرف سے یکجہتی اور فراخدلی سے تعاون پر شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -