وزیراعظم شہباز شریف آج شب قوم سے الوداعی خطاب کریں گے جس میں وہ حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی پیش کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شب قوم سے الوداعی خطاب کریں گے۔ اس خطاب کے دوران وہ قوم کے سامنے اتحادی حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی پیش کریں گے۔
وزیراعظم قوم کو درپیش معاشی چیلنجز اور حکومت کی اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے تعاون کا بھی تذکرہ کریں گے۔
واضح ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز نگراں وزیراعظم کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کے نام کی تائید کی تھی۔
صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کی سمری پر دستخط کر دیے
نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان ہونے کے بعد سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام ان کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔