اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا نریندرمودی کیلئے واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نریندرمودی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا کہ آئیں، بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت پڑوسی ہے اور ہمیشہ رہے گا ، پڑوسی تبدیل نہیں کیے جاسکتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سےمقبوضہ کشمیراوردیگرمسائل کا حل چاہتے ہیں، بھارت سے امن چاہتے ہیں بشرطیکہ تصفیہ طلب مسائل حل ہوں، ہم جوکرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ امن سے رہیں اور ترقی کریں، ایک دوسرے کیساتھ لڑنے سے وسائل ضائع ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں، جنگوں سے دونوں ملکوں کو مشکلات اورغربت و بے روزگاری ملی۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت نریندرمودی کیلئے میرا پیغام واضح ہے کہ پُرامن طور پر رہنے کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، آئیں، بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں، بیٹھ کرمسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل حل کریں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اگست 2019 کے اقدامات واپس لے، بھارت مظالم بند کرکے دنیا کو پیغام دے کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہے، ہم اپنی مضبوط افرادی قوت کو ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں