جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‏’افغانستان کو ہنگامی طور پر خوراک اور امداد فراہم کریں گے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کوہرممکن معاونت فراہم کرتا رہےگا اور ہنگامی طور پر ‏افغانستان کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر متقی کی قیادت میں وفد نے ‏ملاقات کی جس میں افغانستان اور خطےکی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں خزانہ، صنعت وتجارت کےقائم مقام وزرا بھی شریک تھے۔ وزیراعظم عمران خان کاافغان عوام کی ‏مدد جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن،مستحکم، خودمختار اور خوشحال افغانستان پاکستان ‏کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسداددہشت گردی، افغان عوام کےحقوق اور جامع حکومت سےافغانستان مستحکم ہوگا ‏افغان حکومت کودنیاکیساتھ رابطہ،مثبت اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔ ‏

وزیراعظم نے افغانستان کے منجمداثاثوں کو فوری طور پر بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ‏افغان عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہنگامی طور پرخوراک اور امداد فراہم کرےگا افغان بھائیوں کی درخواست ‏پر بھارتی گندم افغانستان لے جانے پر غور کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں