جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےچیئرمین پی سی بی احسانی مانی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے اور انہیں اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے، کتنی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں؟پی سی بی نےکیاکیا؟ تمام تر تفصیلات وزیراعظم سے شیئر کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان مانی وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کریں گے، احسان مانی کو مزیدتین سال کیلئےتوسیع ملےگی یا نہیں،فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی تین سالہ مدت بدھ 24 اگست کو ختم ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز احسان مانی کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 اگست 2018 کو نجم سیٹھی کی جگہ احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں