منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

’وزیراعظم نے ہاکی کھلاڑیوں کے دل جیت لیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے کہا ھے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا یہ اقدام قابل تحسین ھے کھلاڑیوں نے ہمارے سبز ہلالی پرچم کو اقوام عالم میں سربلند کیا اور پاکستان کا مثبت امیج اقوام عالم کو دکھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سپورٹس کلچر کی بحالی اور کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل کرنے کی جانب ایک اہم فیصلہ کیا ھے جوکہ قابل تحسین ھے۔

برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور تمام سپورٹس کمیونٹی وزیر اعظم پاکستان کے اس شاندار فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں