اشتہار

وزیراعظم نے عمران خان پر تنقید کے تیر برسا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے سی پی این ای وفد سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کے نشتر برسا ڈالے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں سی پی این ای وفد سے گفتگو کے دوران جہاں حکومتی امور، ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے گفتگو کی وہیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پر بھی کڑی تنقید کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارایسی صورتحال ہے جہاں ایک سیاسی شخص خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ وہ ہر عدالت کی نفی کر رہا ہے اور دن رات اپنی بیماری، بزرگی اور لاچاری کا واویلا کر رہا ہے۔ اگر وہ بیمار ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے۔ وہ ریلیوں میں تو جا سکتے ہیں لیکن ان کا عدالتوں میں جانا محال ہے۔ بیماری کا بہانہ بنا کرعدالتوں میں پیش نہ ہونا یہ تو پھر آپ ریاست سے اوپر ہو گئے۔ آپ دنیا میں کیا پیغام دے رہے ہیں؟

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ریاست کو بچانے کیلیے سیاست کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا تھا۔ عمران نیازی اور شہزاد اکبر نے ہم پر بے بنیاد اور جعلی کیسز بنائے تھے۔ آج ایک شخص وہی چیزیں جو خود کرتا تھا اس کا الزام ہمیں دے رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ حکومت غلط کررہی ہے لیکن جو ہو رہا ہے وہ میں تو نہیں کر رہا۔ جو نوٹسز جاری ہوئے وہ میں نے نہیں عدالتوں نے کیے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں کروڑوں، اربوں روپے کے تحائف لیے ہیں۔ انہوں نے کوئی تحفہ نہیں چھوڑا الٹا بیچ ڈالے۔ سب سےمہنگا اور اہم تحفہ جو خانہ کعبہ کا ماڈل تھا اسے بھی بیچ دیا۔ آج بھی اگر عمران نیازی کہے کہ میں ایماندار آدمی ہوں تو یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے بعد ہم نے اپنی کابینہ میں اس حوالے سے فیصلے کو بدلا اور فیصلہ کیا کہ آئندہ کوئی بھی 300 ڈالر سے اوپر کا تحفہ اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا اسے توشہ خانے میں جمع کرانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں